ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا بل منظور کر لیا

ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا بل منظور کر لیا

(ویب ڈیسک) ایرانی میڈیاکے مطابق، ایران کی  گارڈین کونسل  کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ وہ بل اب باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت اقوامِ متحدہ کے جوہری ادارے (IAEA) سے تعاون معطل کر دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی قیادت نے آئی اے ای اے پر شدید تنقید کی ہے۔

 ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ادارے کی رپورٹوں اور مؤقف نے اسرائیل اور امریکہ کو ایران پر حملے کا جواز فراہم کیا۔ 

ایران نے اس اقدام کو اپنی خودمختاری کے دفاع کا حصہ قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News