اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران بارشیں، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

اگلے 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران بارشیں، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے کا اگلے 24تا48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

26تا28جون کے دوران اسلام آبادسمیت فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، راجن پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خاجبکہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران سندھ کے اضلاع بشمول سکھر، کشمور، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، بدین میں موسلادھار بارش متوقع ہیں۔

خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی، ہٹیاں بالا میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔ 
آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔ 
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

Watch Live Public News