ویب ڈیسک:یکم محرم الحرام کل( 27 جون 2025) کو ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کے نظر آنے کا اعلان کردیا، زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس ختم، پنجاب کی کمیٹی کو نارووال اور بہاولنگر سے محرم الحرام 1447ھ کا چاند دکھائی دینے کی شہادتیں موصول ہو گئیں ۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے، اجلاس کے بعد محرم الحرام 1447ھ کا چاند دکھائی دینے کا حتمی اعلان کوئٹہ سے چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم محرم الحرام 1447 ھ کا چاند نظر آگیا، یکم محرم الحرام 27 جون اور یوم عاشوہ اتوار 6 جولائی کو ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
اعلان کے مطابق 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کو نارووال اور بہاولنگر سے محرم الحرام 1447ھ کا چاند دکھائی دینے کی شہادتیں موصول ہو ئیں۔
زونل کمیٹی پنجاب کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو نے چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کو آگاہ کیا۔