افواج پاکستان کا یوم دفاع پر شہدا پاکستان کو خراج عقیدت

افواج پاکستان کا یوم دفاع پر شہدا پاکستان کو خراج عقیدت

(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نیول ، ایئرچیف اور افواج پاکستان نے یوم دفاع پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے بیان کے مطابق شہدا کی عظیم قربانیاں، غازیوں کا جذبہ اور شہدا کے خاندانوں کی استقامت قومی طاقت اور فخر کا سرچشمہ رہیں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدائے پاکستان فرض، عزت اور قربانی کی اعلیٰ ترین اقدار کی علامت ہیں، میدان جنگ، فضاؤں اور سمندروں میں وطن کے محافظوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں، شہدا کے خاندان استقامت اور حوصلے کی پائیدار علامت ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر مزید کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

 ژ

Watch Live Public News