”اپوزیشن کے تمام سینیٹرز کو ساتھ لے کر چلیں “

”اپوزیشن کے تمام سینیٹرز کو ساتھ لے کر چلیں “

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطہ کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی مبارک باد دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن کے تمام سینیٹرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ آپ سینیٹ میں عوام دشمن حکومتی اقدامات کے خلاف اپوزیشن کی بھرپور ترجمانی کریں۔ اپوزیشن مل کر اور متحد رہ کر حکومت کو ہر محاذ پر شکست دے سکتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔