عمران خان الیکشن نہیں سلیکشن چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

عمران خان الیکشن نہیں سلیکشن چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اب تم نہ سلیکٹ ہو کر اقتدار میں آ سکتے نہ ایلکٹ ہوکر۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالت کےکٹہرے اور جوابدہی سے بچنا چاہتے ہیں، عدالت نہیں جانا، جلسہ کرنے مینار پاکستان جانا ہے، خوف کے بت توڑنے والے نے بلٹ پروف کنٹینر میں خطاب کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، سارے مسئلے نفسیاتی ہیں، شیطانی عادت کے اوپر ملک کا آئین و قانون نہیں چل سکتا، وہ کون لوگ ہیں جو اس شخص پریقین کرتے ہیں،کل لاہور کے لوگوں نے اسے مستردکردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنی تھی تو 10سال خیبرپختونخوامیں کیوں نہ کی، تماشے اب اختتام پذیر ہوں گے، ٹارگٹڈ سبسڈی کا ڈیٹا 10 سال میں خیبر پختونخوا میں نہ بنا، وفاق، پنجاب میں بھی نہ بنا، ایک کروڑ نوکری کے بجائے 4 سال میں 1 کروڑ لوگوں کو بیروزگار کردیا۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں الیکشن یا آئین کی حکمرانی چاہتے تھےتو اسمبلی کیوں توڑی؟ اب عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا، عمران خان کی تمام سازشیں، ایجنڈا ناکام ہوگیا، اب آپ اس ملک میں سلیکٹ ہوکر آسکتے ہیں نہ الیکٹ ہوکر۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔