پاکستان کاغزہ میں جنگ بندی کیلئےسلامتی کونسل میں قرارداد منظوری کا خیرمقدم

پاکستان کاغزہ میں جنگ بندی کیلئےسلامتی کونسل میں قرارداد منظوری کا خیرمقدم
کیپشن: پاکستان کاغزہ میں جنگ بندی کیلئےسلامتی کونسل میں قرارداد منظوری کا خیرمقدم

ویب ڈیسک:  پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کیے جانے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

 تفصیلا ت کے  مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں ماہ رمضان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، غزہ میں امداد کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھے استعمال کی مذمت کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قرارداد پر تیزی سے عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، امید ہے اسرائیل کے وحشیانہ حملے ختم اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جا سکے گا، امید ہے یہ اقدام غزہ میں موجودہ سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا، پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

Watch Live Public News