بشام حملہ: پاکستان ، چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل بردشت ہے، وزیر داخلہ

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر  سے ملاقات کی اور دھماکے کی  تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا ۔ محسن نقوی نے جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں  چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ  دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،  واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر  سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

Watch Live Public News