اماراتی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ،غزہ جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال

اماراتی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ،غزہ جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
کیپشن: اماراتی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ،غزہ جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد  زید النہیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اماراتی صدرنے غزہ کے رہائشیوں کے لیے امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو ریاستی حل کی حمایت کرنے پر بھی زور دیا۔ متحدہ عرب امارات سمیت عرب ریاستوں نے عزم دہرایا کہ فلسطینیوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے گا۔

اسرائیل کیجانب سےجنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری:

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل آٹھویں روز بھی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، سات بچوں سمیت مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

مغربی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل 8ویں روز بھی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت کم از کم 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

سیودی چلڈرن کے مطابق ایک ہفتے میں دو سو 70 بچے شہید ہوئے، کئی رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہوگئے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن مخالف احتجاج:

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت رکوائے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔ ْ ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے جنگ بند کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر قبضہ کرلیں گے: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیردفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر قبضہ کر لیں گے۔ حماس کے صفایا ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب حماس کے رہنما نے کہا ہم جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں ،اسرائیلی وزیر دفاع نے مذاکرات سے انکار کیا ،صیہونی فورسز حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

Watch Live Public News