پاکستان کو ہارڈ  اسٹیٹ بنانے کیلئے اقدامات شروع

پاکستان کو ہارڈ  اسٹیٹ بنانے کیلئے اقدامات شروع

(ویب ڈیسک ) پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے۔

وفاق اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی فعال کردی گئی۔ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے۔ کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔اس کے علاوہ  تمام حساس اداروں کے نمائندگان،سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔

کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی، غیر قانونی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔ سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدباب کرے گی۔

کمیٹی صوبائی سطح پر ایف بی ار کی ڈیجیٹلائزیشن کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی تمام معاملات میں نقائص کی نشاندہی کرکے سفارشات مرتب کرے گی۔

Watch Live Public News