اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ: حکومت کا پاکستانی تارکینِ وطن کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ: حکومت کا پاکستانی تارکینِ وطن کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ: حکومت کا پاکستانی تارکینِ وطن کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:   حکومت نے اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزراء محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی تارکینِ وطن کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اسپین میں پاکستانی سفیر اور قونصل جنرل نے آن لائن بریفنگ دی۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو رجسٹریشن سے قبل تمام ضروری دستاویزات ایک ہفتے کے اندر فراہم کی جائیں گی۔ وزیر سالک حسین کے مطابق اس اسکیم سے تقریباً 15 ہزار پاکستانی قانونی حیثیت حاصل کر سکیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مگر کسی بھی شخص کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا جس کا مجرمانہ ریکارڈ ہو۔ انہوں نے اسپین میں سفارت خانے کے پاسپورٹ سیکشن کے لیے اضافی عملہ فراہم کرنے کے بھی احکامات دیے۔

کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے عمل کو آسان اور ترجیحی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ اب تک 10 ہزار افراد کو اتھارٹی لیٹرز جاری کیے جا چکے ہیں، اور دستاویزات کی فراہمی میں تیزی لائی گئی ہے۔

Watch Live Public News