اسلام آباد ( پبلک نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کرپٹ عناصر سے برداشت نہیں ہو رہی، 20 ارب ڈالرز کا تاریخی خسارہ سرپلس ہو چکا ہے، سٹیٹ بینک کے 16 ارب ڈالرز ہو چکے ہیں ٗ مسلسل دس ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد ہونے پر پی ڈی ایم کے احتجاج کی وجہ ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن اتحاد آپس کی رسہ کشی سے ہی نیست ونابود ہوگا، پی ڈی ایم کی جدوجہد عوامی فلاح کیلئے نہیں کرپشن بچانے کیلئے ہے، نااہل لیگ میں بھی تخت کی جنگ چِھڑ چکی ہے، وزیراعظم کا فوکس صرف عوام کی فلاح اور معیشت کی بحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ زخائر 4سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، 17 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ 9 ماہ سے سرپلس میں ہے، کرپٹ ٹولے کا معیشت کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگا، کرپٹ اتحاد جانتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی انکی سیاسی موت ہے۔