کراچی : سندھ حکومت نے تحریک انصاف کے 12رہنماؤں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 12 رہنماؤں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا،ان میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز سمیت دیگر رہنما شامل ہیں ۔ گرفتار افراد کو ایک ماہ کیلئے ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ نظر بند ہونے والوں میں آفتاب احمد قریشی، عنایت علی رند ،عمرکوٹ سے دوست محمد میمن ، حاجی حسین مگریو ، علی نواز شہانی،لجپت سورانی،دلاور ملکانی اور کرشن شرمر شامل ہیں۔ سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں۔