ویب ڈیسک: (نتاشہ رحمان) صحت مند پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ شہروں اور دیہاتوں میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہونے لگے۔
اس کے علاوہ کینسر، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کومفت ادویات گھر میں ملنے لگیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش، خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے۔ شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف قابل تحسین ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کے ذریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کررہی ہوں۔ ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزید خدمت کرنےکا جذبہ مزید تقویت پکڑ رہا ہے۔ جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچارہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں مراکز صحت اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے۔ صوبے کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا ،اپنے عوام کے لئے ہر سہولت چاہتی ہوں۔