عازمین حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ

عازمین حج کیلئے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ

(ویب ڈیسک )  سعودی وزارتِ حج و عمرہ   کا کہنا ہے کہ عازمین حج کیلئے   نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ  بیرون ملک سے آئے عازمین   حج کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے۔جس میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہونگی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ  نے بتایا کہ   نسک کارڈ کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہو گا اور بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی وزارتِ حج کے مطابق  حدود الحرم کے اردگرد سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں،جو کوئی بھی  غیر قانونی طور پر داخل ہوگا اس پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی۔

Watch Live Public News