(ویب ڈیسک ) سینئر سیاستدان ، سابق وزیر خزانہ و گورنر کمال الدین اظفر رائے کراچی میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان کمال الدین اظفر رضائے الہیٰ سے کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ،وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ کمال اظفر کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمال الدین اظفر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے، وہ وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔
کمال الدین اظفر نے 1970 میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ وہ 2 بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے، اس کے علاوہ وہ سندھ کے وزیر خزانہ، گورنر سندھ کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں ۔