(ویب ڈیسک ) لگژری اسپورٹس کار ساز کمپنی فیراری نے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کروادی ہے۔
معروف کمپنی فیراری کی جانب سے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار Luce متعارف کروادی گئی ہے۔ اطالوی زبان میں اس لفظ کا مطلب 'روشنی' ہے۔
فیراری نے یہ بڑا قدم اس وقت اٹھایا جب اس کی حریف کمپنیوں، پورشے اور لیمبورگینی، نے الیکٹرک گاڑیوں کی کم طلب کے باعث اپنے ای وی (EV) منصوبوں کو فی الحال محدود کر دیا ہے۔
یہ کار فیراری کی تاریخ کی پہلی 5 سیٹر گاڑی ہے۔
چار دروازوں والی یہ کار فیراری کی تاریخ کی پہلی 5(پانچ نشستوں والی) سیٹر والی گاڑی ہے۔ اس الیکٹرک کار کو ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور ان کے تخلیقی ادارے لوو فرام کے اشتراک سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
فیراری کے روایتی مسکیولر اسپورٹس اسٹائل کے برعکس،الیکٹر کار لوس کا ڈیزائن زیادہ وسیع اور شیشے سے آراستہ ہے۔ اس کے انٹیریئر میں چمڑے، شیشے اور اینوڈائزڈ ایلومینیم کے ساتھ روایتی فزیکل کنٹرولز (بٹنز) دیے گئے ہیں، یہ دوسری کمپنیوں کے آل ڈیجیٹل ٹچ سسٹم سے بالکل مختلف ہیں۔
2.2 ٹن وزنی اس کار میں چار الیکٹرک موٹرز نصب ہیں (ہر پہیے کے لیے ایک موٹر) جو مجموعی طور پر 1000 سے زائد ہارس پاور پیدا کرتی ہیں۔اس کی ٹاپ اسپیڈ 310 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے اور یہ ایک چارج پر 500 کلومیٹر سے زائد سفر کر سکتی ہے۔
ای وی ہونے کے باوجود، فیراری کے روایتی احساس کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے انجن کی قدرتی لرزش کو ایمپلیفائی کر کے کیبن میں پہنچایا گیا ہے۔
گاڑی کی قیمت:
600 لیٹر بوٹ اسپیس (ڈگی) اور جدید ترین ٹیک فیچرز سے لیس اس لگژری کار کی قیمت تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار ڈالرزرکھی گئی ہے۔
کمپنی کے سی ای او بینیڈیٹو ویگنا کا کہنا ہے کہ یہ 5 سال کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اس کی ڈیلیوری 2026 کی آخری سہ ماہی میں شروع ہوگی۔