خوشخبری، پاکستان میں موبائل فون کالز سستی

خوشخبری، پاکستان میں موبائل فون کالز سستی
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے موبائل فون کالز سستی کر دی ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آؤٹ گوئنگ کال پر موبائل ٹرمینیشن ریٹس 70 پیسے سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کمی ٹیلی کام انڈسٹری کیساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال جولائی 2022ء سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 40 پیسے فی منٹ جبکہ جولائی 2023ء کے بعد اسے 30 پیسے کر دیا جائے گا۔ اس سے صارفین آف نیٹ کالز پر بھی مزید رعایت حاصل کرسکیں گے اور کمپنیاں نئی پیشکش سامنے لائیں گی۔ عام طور پر آن نیٹ پر فون کالیں سستی پڑتی ہیں جبکہ آف نیٹ پر کی جانے والی کالز مہنگی ہوتی ہیں۔ ان کالوں کے مہنگے ہونے کا سبب ایم ٹی آر ہی ہوتا ہے جس میں اب کمی کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 40 پیسے فی منٹ تک کردیا جائے گا جبکہ جولائی 2023 کے بعد اسے 30 پیسے کردیا جائے گا اور ان اقدامات کے بعد صارفین آف نیٹ کالز پر بھی مزید رعایتیں حاصل کرسکیں گے اور کمپنیز نئی آفرز سامنے لائیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔