ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،جنرل ساحر شمشماد مرزا کا الوداعی تقریب سے خطاب

ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،جنرل ساحر شمشماد مرزا کا الوداعی تقریب سے خطاب

ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،جنرل ساحر شمشماد مرزا کا الوداعی تقریب سے خطاب

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق  جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو الوداع کہنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)   کے مطابق   جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 40 سالہ شاندار عسکری خدمات پر الوداعی تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران  نے  شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  الوداعی تقریب سے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے  اللہ تعالیٰ کا شکر اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام، ملکی دفاع کے لیے افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ  موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کی بنیاد ہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Watch Live Public News