بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان آخری بڑا قانونی تنازع بھی ختم

 بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان آخری بڑا قانونی تنازع بھی ختم
کیپشن:  بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان آخری بڑا قانونی تنازع بھی ختم

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے فرانس میں واقع مشترکہ جائیداد چیٹو میراوال کے تنازعے پر تصفیہ کر لیا، دونوں نے عدالتی جنگ ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جوڑے نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ معاملہ خاندان کے بہترین مفاد میں حل کیا گیا ہے، تاہم معاہدے کی مالی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔

تنازع اس وقت شروع ہوا جب انجلینا جولی نے 2021 میں جائیداد میں اپنا حصہ ایک شراب ساز کمپنی کو فروخت کر دیا۔ بریڈ پٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس فروخت سے سابقہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اگرچہ دونوں کے درمیان تصفیہ ہو گیا ہے، تاہم بریڈ پٹ کے روسی کاروباری شخصیت یوری شیفلر اور متعلقہ کمپنی کے خلاف قانونی دعوے تاحال برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے 2008 میں چیٹو میراوال حاصل کیا، 2014 میں اسی جائیداد میں شادی کی اور ستمبر 2016 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

 

Watch Live Public News