ویب ڈیسک: آئی پی ایل 2026 کے دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے منسوب انسٹاگرام تنازع ایک نئے رخ میں داخل ہو گیا ہے۔
جرمن انفلوئنسر لزلاز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر کچھ صحافیوں کی جانب سے کوہلی کے خلاف جھوٹے بیانات دینے اور الزامات عائد کرنے کے لیے مالی پیشکش کی گئی۔
لزلاز نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں شہرت یا پیسے کے لیے کسی کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتیں۔ انہوں نے کہا: “مجھے ویرات کوہلی کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی، لیکن میں نے انکار کر دیا۔ میں ایسا کبھی نہیں کر سکتی۔”
ان کے مطابق انہیں اس تنازع کا علم اس وقت ہوا جب ان کے فون پر مسلسل کالز اور پیغامات آنے لگے، جبکہ ابتدا میں وہ اس معاملے سے مکمل طور پر لاعلم تھیں۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر لزلاز کی ایک پرانی پوسٹ کو ‘لائیک’ کیا گیا۔ چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے، اس لیے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر فوری ہلچل کا سبب بنا، جس کے بعد قیاس آرائیوں، میمز اور تبصروں کا طوفان اٹھ گیا۔ صارفین نے اسے سابقہ انسٹاگرام تنازع سے بھی جوڑ دیا۔