قطری عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنادی

قطری عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنادی
قطری عدالت کی جانب سے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے سزاؤں کی تصدیق کردی۔ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر جیل بھیجا گیا تھا۔ بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں۔ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے، بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست شامل ہیں۔ بھارتی جاسوس کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا، سنجیو گپتا اور ملاح راجیش بھی شامل ہیں۔ بھارت کے جاسوسی کے نیٹورکس پر دنیا بھر میں ایک عرصے سے تشویش پائی جا رہی ہے، اس سے پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر ہندوستانی حاضر سروس نیول آفیسر کلبوشن یادیو کو 2017 میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ ہندوستان کی بیرون ممالک دہشت گردانہ کاروائیاں بھی پہلے ہی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں ، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں انڈین انٹیلیجینس ایجنسیز کے کرائے کے قاتل سکھ لیڈرز کو قتل کرتے ہُوئے بھی رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں ۔ قطر کی جانب سے بھارتی افسروں کی سزائے موت کے بعد بھارت کیلئے دنیا بھر میں سفارتی تعلقات رواں رکھنا مشکل ہو گیا ۔ہندوستان کے اِن مذموم اور گھنونے ہتھکنڈوں کا عالمی برداری کو نوٹس لینا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔