اسرائیل کا ایران پر حملوں کا آغاز ، پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے

اسرائیل کا ایران پر حملوں کا آغاز ، پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے
کیپشن: اسرائیل کا ایران پر حملوں کا آغاز ، پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے

ویب ڈیسک: اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بھی دھماکے سنے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تہران ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی دھماکے سنے گئے، حملے کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بھی دھماکے سنے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے قریب کرج شہر میں 5 دھماکے سنے گئے، ایران کے شہر تکریت میں بھی دھماکے سنے گئے، تہران فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت سے 10 افراد کو نکال لیا گیا، تہران میں دھماکوں کی ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔

 اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام متحرک ہے کسی بھی حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، حملے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب ہے، ایران میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل اور مشرق وسطیٰ میں ایف 16 طیارے بھیجے تھے، اسرائیلی وزیراعظم نے کنٹرول روم سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔

شام کے شہر دمشق میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اسرائیل نے ایران، عراق اور شام میں حملوں سے پہلے وائٹ ہاؤس کو آگاہ کیا۔

واضح رہے ایران کے سپریم لیڈر نے ایرانی فوج کو تیاری کا حکم دیا تھا ، ایران نے کہا تھا کہ اسرائیل کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی حکام نے اسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Watch Live Public News