بیرسٹر سیف کاعطا تارڑ کے بیان پر سخت ردعمل

بیرسٹر سیف کاعطا تارڑ کے بیان پر سخت ردعمل
کیپشن: بیرسٹر سیف کاعطا تارڑ کے بیان پر سخت ردعمل

ویب ڈیسک:بیرسٹر ڈاکٹر سیف  نے عطاتارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ بتائیں اٹک جانے والے قیدی وینز واپس اسلام اباد کیوں موڑ دی؟،صبح ضمانتیں ہونے کے بعد شام تک قیدی گاڑیوں کو کیوں سڑکوں پر گھمائے جارہے تھے؟ڈرامہ بازیوں میں کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار جعلی حکومت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت ایک جھوٹ چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہے ہیں،واقعے کے حوالے سے عطا تارڑ اور پولیس کے بیانات میں کھلے تضادات ہیں،کوئی فائرنگ اور کوئی ڈنڈوں سے حملے کا دعوی کررہے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ بتائیں اٹک جانے والے قیدی وینز واپس اسلام اباد کیوں موڑ دی؟،صبح ضمانتیں ہونے کے بعد شام تک قیدی گاڑیوں کو کیوں سڑکوں پر گھمائے جارہے تھے؟ جعلی حکومت انتہائی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،واقعے کی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں جعلی حکومت کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملیں گا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف  نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کو بخیر و عافیت ہمارے حوالے کیا جائے،ڈرامہ بازیوں میں کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار جعلی حکومت ہوگی۔

Watch Live Public News