چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ایک اور بڑا فیصلہ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ایک اور بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ ،چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی، سپریم کورٹ کے تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ کی سروس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہے، لائیو سٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی۔
کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی، لائیو سٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کاروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہوگی، لائیو سٹریمنگ سروس کے تحت اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہِ راست دیکھ سکیں گے۔
لائیو سٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر الات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے، لائیو سٹریمنگ سروس کے لیے کمیٹی پروپوزل تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی،اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی گئی ہے۔

Watch Live Public News