ویب ڈیسک: آسٹریلوی بولر ایلانا کنگ نے ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
آسٹریلیا کی لیگ اسپنر ایلانا کنگ نے ہفتہ کو اندور میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے صرف 7 اوورز میں 18 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس سے قبل ویمنز ورلڈ کپ میں بہترین باؤلنگ کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کی جیکی لارڈ کے پاس تھا۔ انہوں نے 1982 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 10 رن پر 6 وکٹیں لیں تھیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا نے ہدف 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔