واٹس  ایپ نے صارفین کیلئے نیا کارآمد فیچر متعارف کرادیا

واٹس  ایپ نے صارفین کیلئے نیا کارآمد فیچر متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ  کی جانب سے ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کیلئے گروپ چیٹس کے استعمال کا تجربہ بہتر بنا دے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس پر گزشتہ چند ہفتوں سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین @all استعمال کرکے گروپ چیٹ میں موجود  تمام افراد کو  بیک وقت ٹیگ کر سکیں گے۔

ابھی گروپ چیٹ میں ہر فرد کو انفرادی طور پر ٹیگ کیا جاتا ہے  جس میں کافی وقت لگتا ہے۔

تاہم اس فیچر سے گروپ کے ہر ممبر کو ایک نوٹیفیکشن موصول ہوگا، چاہے کسی فرد نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کیا ہوا ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  یہ فیچر بڑے گروپس اور کمیونٹی چیٹس میں ہر فرد تک آپ کا پیغام پہنچانے کا عمل آسان بنا دے گا۔

گروپ مینشن کا یہ نیا فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے ، ممکن ہے یہ جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کو مل جائے  گا۔

Watch Live Public News