ویب ڈیسک: لندن کے علاقے اورپنگٹن میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں بدھ کی صبح لوگ جاگے تو دیکھا کہ ان کی گلی کے تقریباً تمام گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں۔
یہ واقعہ ایجووڈ ڈرائیو پر پیش آیا، جہاں 21 مین ہول کور ایک ہی رات میں چرا لیے گئے، ابتدا میں لوگ یہ سمجھ ہی نہیں پائے کہ آخر ان کے علاقے میں ایسا کس نے کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بعد ازاں ایک گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے یہ انکشاف ہوا کہ ایک نقاب پوش شخص رات تقریباً ایک بجے دو گٹروں کے ڈھکن اتارتے اور انہیں ساتھ لے جاتے ہوئے دکھائی دیا۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائی ایک ہی شخص نے اکیلے انجام دی، تاکہ یہ گٹر کے ڈھکن چرا کر انہیں اسکریپ کے طور پر فروخت کرسکے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گٹر کے ڈھکنوں کی پراسرار گمشدگی اب کوئی نئی بات نہیں رہی، آئے روز اس قسم کی وارداتیں ہمارے گرد و پیش انجام دی جارہی ہوتی ہیں۔