ویب ڈیسک: ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزم 6 دسمبر کو لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش لے کر فرار ہو گیا۔ چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً ایک ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج کے ریڈر حبیب الرحمن کی مدعیت میں نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے کیس کی تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دی ہے۔