بھارتی کمرہ عدالت میں گینگ وار ، گینگسٹر جتندر گوگی مارا گیا

بھارتی کمرہ عدالت میں گینگ وار ، گینگسٹر جتندر گوگی مارا گیا
نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی کمرہ عدالت میں گینگ وار، کھلم کھلا گولیاں برسائیں گئیں اور بھارتی گینگسٹر جتندر گوگی کو عدالت میں پیشی کے موقع پر وکیل کے بھیس میں مخالف گینگ کے شوٹرز نے ہلاک کر دیا، جبکہ پولیس کے ساتھ مقابلہ میں یہ دونوں مجرم بھی نہ بچ سکے اور تینوں گینگسٹر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ https://twitter.com/GalJammuDi/status/1441437996327178248 بھارتی میڈیا کے مطابق گوگی اور تلو گینگ کے درمیان ایک عرصہ سے گینگ وار کا سلسلہ جاری تھا جس کا اختتام آخر کار نئی دہلی کی کمرہ عدالت میں ہوا، جتندر مان المعروف گوگی کے گینگ کی ایک عرصہ سے سنیل من تاجپوریا کے ساتھ دشمنی چلی آرہی تھی۔ یہ دونوں کسی دور میں کالج میں قریبی دوست ہوا کرتے تھے، بعد ازاں یہ دونوں بھتہ خوری اور اغوا کی غیر قانونی دنیا میں آگئے جہاں یہ جانی دشمن بن گئے۔ گزشتہ ایک دہائی میں ان دونوں کے درمیان ہریانہ اور دہلی میں گینگ وار کا سلسلہ جاری رہا اور درجنوں لوگوں کی جانیں اس دشمنی میں گئیں جس کا خاتمہ آخر کا دہلی کی عدالت میں ہوا جہاں پر تلو تاجپوریا نے سنیل راٹھی اور نوین بالی کو جتندر گوگی کو مارنے کیلئے بھیجا ، یہ دونوں وکیل کے بھیس میں آئے اور جتندر مان گوگی کو بھری عدالت میں قتل کر کے بدلہ چکا دیا مگر وہاں پر بھارتی اینٹی ٹیررسٹ پولیس سے بچ کر نکل نہ سکے اور دونوں موقع پر ہی مارے گئے۔ https://twitter.com/thegoogle93/status/1441397616856682499 نئی دہلی کی روہنی کورٹ میں جنتدر گوگی کی پیشی تھی ، جہاں پر کمرہ عدالت ہی میں گولیاں چل گئی ، گینگ وار ہوئی، جس میں جتندر گوگی موقع پر ہی مارا گیا جبکہ وکیل کے بھیس میں اس کے مخالف گینگ کے دو شوٹرز بھی پولیس مقابلے میں موقع پر ہی مارے گئے، جتندر گوگی تہاڑ جیل میں بند تھا جسے پیش کرنے کیلئے پولیس کی معیت میں روہنی عدالت میں لایا گیا۔ اس واقعہ میں ایک وکیل سمیت کورٹ روم میں موجود چار افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، کہا جا رہا ہے کہ مخالف گینگ نے پہلے سے ہی یہ منصوبہ بنا رکھا تھا،وکیل کے بھیس میں یہ شوٹرز پہلے سے ہی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Watch Live Public News