ویب ڈیسک: (علی زیدی ) پندرہ سال قبل نابالغ جسٹن بیبر نے گلوکار ریپر شان ڈڈی کے ساتھ پارٹی 48 گھنٹے کیسے گزارے؟ قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آگئیں۔ ہالی وڈ میں قیاس آرائیوں کا طوفان۔
یادرہے شان ڈڈی پر جنسی اسمگلنگ کے الزامات میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد انکشافات کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔
کہا جارہا ہے کہ اس وقت نابالغ جسٹس بائیبر نےشان ڈڈی کی پارٹی میں شرکت کی اور 48 گھنٹے اس کے ساتھ گزارے۔ اس حوالےسے کچھ قابل اعتراض ویڈیوزبھی منظر عام پر آئی ہیں۔
جسٹن بیبر جن کی عمر اس وقت 30 سال ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم بیبر کے چہرے پر خوف کے تاثرات نے پرستاروں کو پریشان کردیا ہے۔
یاد رہے کہ شان ڈڈی کومبس کی گرفتاری کے بعد حالیہ دنوں میں کومبس اور بیبر کی کئی ویڈیوز دوبارہ منظر عام پر آئی ہیں۔ کئی ویڈیوز میں شان ڈڈی بائیبر کو نامناسب طریقے سے چھورہا ہے اور نازیبا ریمارکس بھی پاس کررہا ہے۔
ایک اور متعلقہ ویڈیو میں 2016 میں جوڑی کو فوٹیج کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو بیبر کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر شوٹ کی گئی۔ جس میں دکھایا گیا تھا کہ بدنام ریپر نوجوان کو بیڈ بوائے انٹرٹینمنٹ بمبار جیکٹ بطور تحفہ پیش کررہا ہے۔
شان ڈڈی کے گھر پر چھاپوں کے دوران وفاقی ایجنٹسں نے اس کے میامی اور لاس اینجلس کے گھروں سے 1,000 بوتلیں بیبی آئل اور چکنا کرنے والا سامان ضبط کیا۔
یاد رہے شان ڈڈی کو گزشتہ ہفتے جنسی اسمگلنگ، دھوکہ دہی اور جسم فروشی میں ملوث ہونے کے لیے تارکین وطن اور نابالغ افراد کی نقل و حمل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔