ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 5 نئی ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بسوں کاباضابط افتتاح کر دیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ سینٹر پرویز رشید ، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔
لاہور میں سیاحت کے لئے نئے روٹس پر5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور نئی ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا تھا- سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں -
بریفننگ میں کہا گیا کہ لاہور میں تین نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی سٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا ۔
اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورزم کے لئے مزید نئی ،جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے -