جلدی نکاح کے خواہشمند افراد کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

جلدی نکاح کے خواہشمند افراد کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ
کیپشن: جلدی نکاح کے خواہشمند افراد کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

ویب ڈیسک: ہر نوجوان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ نکاح جیسے اہم فریضے کی تکمیل میں آسانیاں پیدا ہوں اور رکاوٹیں دور ہوجائیں۔ معاشرتی دباؤ، مالی مسائل یا مناسب رشتے کی تلاش اکثر اس سفر کو مشکل بنادیتی ہے۔ ایسے میں قرآن و سنت کی روشنی میں پڑھے جانے والے اسلامی وظائف نہ صرف سکون قلب عطا کرتے ہیں بلکہ بہت رشتے میں حائل بہت سی دشواریوں کو بھی ختم کرتے ہیں۔ 

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر جلدی نکاح سے متعلق پوچھے گئے سوال پرتفصیلی جواب شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

جلدی نکاح کا وظیفہ

سوال

 میں نے ایک وظیفہ سنا اور پڑھا ہیں صرف ۱۲ دن کا وظیفہ ہے،  يا بديع العجائب بالخير يا بديع ،1200 مرتبہ بعد نماز عشاء اوّل اور آخر درود کے ساتھ پڑھنے سے ہے،  حاجت یا ہر کام پورا ہوتا ہے، کیا یہ وظیفہ کرسکتے ہیں نکاح کے لیے، یا  کوئی مجرّب وظیفہ جلدی نکاح اور دیندار شریک حیات کے لیے ؟ 

جواب

جو شخص عشاء کی نماز کے بعد "یَا بَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ" بارہ (12) سو مرتبہ بارہ دن پڑھے گا، تو جس کام یا مقصد کے لیےوظیفہ پڑھے گا، اِن شاء اللہ وہ پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہوجائے گا۔ اور یہ آزمودہ [مجرّب] عمل ہے، لہذا اگر جلدی نکاح کے لیے مذکورہ وظیفہ کیا جائے تو ان شاءاللہ یہ مقصد بھی پورا ہو جائے گا ۔آپ کا سننا پڑھنا صحیح ہے۔

(ماخوذ: الحصن الحصین مترجم لمولانا محمد ادریس میرٹھیؒ،اللہ تعالٰی کے اسماءِ حسنیٰ کا بیان، البدیع، ص:73، ط:مکتبۃ البشریٰ)

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144701100096

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News