کسی مجبوری کے باعث حج پر نہ جا سکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے  اہم خبر

کسی مجبوری کے باعث حج پر نہ جا سکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے  اہم خبر

(ویب ڈیسک) کسی بھی   مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

  فوت یا شدید بیمارعازمین کےحوالے سے وزارت مذہبی امورکی پالیسی سامنےآگئی۔ نئی پالیسی کے مطابق کسی بھی مجبوری کے تحت حج پر نہ جانے والے یا فوتگی کی صورت میں ان افراد کا کوئی بھی دوسرا  رشتے دار حج پر جانے کا اہل ہوگا۔ 

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کسی مجبوری کی وجہ سےحج پرنہ جانے والاشخص بھی کسی کو نامزد کرسکتا ہے۔یا پھر کسی مجبوری  کی وجہ سے حج پرنہ جاسکنے والے شخص کو   رقم واپس لینےکا بھی اختیارہوگا۔تاہم رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانےکے لیے ٹھوس وجہ بتاناہوگی،اسی طرح  رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی  دینا ہوگا۔

اس حوالے وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پر نہ جانےکی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کےہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دیناہوگی۔

Watch Live Public News