پٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف 7اگست کا احتجاج تاریخ رقم کرے گا، حافظ نعیم الرحمان

پٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف 7اگست کا احتجاج تاریخ رقم کرے گا، حافظ نعیم الرحمان

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف 7اگست کا احتجاج تاریخ رقم کرے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 7اگست کو لاکھوں لوگ نکلیں گے، اہم شاہراہیں اور اضلاع کو ملانے والے راستے بند کیے جائیں گے، نوجوان موٹر سائیکلیں سڑکوں پر لا کر پرامن انداز میں شاہراہیں بند کریں، احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا، صرف ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاج کے آئینی حق میں رکاوٹ سے گریز کرے، ورنہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی،6 اگست کو لاہور کے وحدت روڈ پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا بڑا مظاہرہ ہوگا،امیر جماعت اسلامی وحدت روڈ پر خواتین کے احتجاجی مظاہرے سے خصوصی خطاب کریں گے۔

  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ احتجاج کسی سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف ہر پاکستانی کی جنگ ہے، حکومت پٹرولیم لیوی فوراً ختم کرے اور آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کرے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، ظالمانہ معاشی پالیسیاں واپس لیے جانے تک جماعت اسلامی کی پرامن عوامی تحریک جاری رہے گی۔

Watch Live Public News