اسلام آباد ( پبلک نیوز ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ملک ترقی کر رہا ہے ہم پوچھتے رہتے ہیں کہاں ترقی کر رہا ہے ٗعمران خان تقریر ہر روز کرتے ہیں بتا دیں کون سے شعبے میں ترقی ہوئی ٗہر شخص مہنگائی سے پریشان، بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔احتساب عدا لت پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں پر ہر شخص پریشان ہے ٗپارلیمان میں عوام کی نہ بات ہوئی نہ ہی امید ہے ہو گی ٗکشمیر کے مسئلے پر ہر روز نئے بیان سامنے آتے ہیں ٗجس مسئلے پر کوئی دو رائے نہیں تھی وہ سب سے متناعہ بن چکا ٗآج ہر پاکستان سوال کر رہا ہے ملک کدھر جا رہا ہے میری زندگی کا کیا ہو گا ٗپنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے ہر نظام تباہ ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ کوئی افسر ایسا نہیں جو بغیر پیسے کے لگایا جائے ٗمریم نواز نے کہا جو عمران خان کو لائے ہیں اللہ کرے وہ پانچ سال پورے کریں تاکہ انہیں پتہ لگے ،مریم نواز نے وہ بات اس حوالے سے کہی تھی ، آج لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے ، آج حل لوگوں کو ماسک پہنانے اور ویکسین لگانے میں ہے ٗوزیر روز بدلے جاتے ہیں ، چینی آج بھی ایک سو پندرہ روپے بک رہی ہے۔