پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،27 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،27 اپریل 2021
حکومت کاتعلیمی اداروں میں تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان، 15جون تک کوئی امتحانات نہیں ہوں گے،وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امتحانات جولائی اوراگست میں ہو سکتے ہیں، کیمبرج کےامتحانات اگست اورجولائی میں کرائیں گے۔حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی، وزارت داخلہ کے مطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی، تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے، عید کی تعطیلات کے دوران بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا، ارکان کی جہانگیرترین پر ہونے والی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا، عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ آپ اطمینان رکھیں، کسی سے نا انصافی نہیں ہو گی۔جعلی اکاؤنٹ سکینڈل میں اہم پیشرفت، نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف آٹھ ارب کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیاگیا، کرپشن کے پیسے سے آصف زرداری نے گھر بھی خریدا، ایوان صدر کے سابق سٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔