وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کادوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کادوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کل افسوس ناک واقعہ پیش آیا، چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کویقینی بنایاجارہاہے، کراچی واقعہ کی تحقیقات کاآغازہوچکاہے. مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کادوبارہ جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کردی ہیں. گزشتہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کاجائزہ لیاجائے گا، چینی سفارتخانے کوجلد تحقیقات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، گزشتہ حکومت کی نااہلی سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے، بند بجلی کارخانوں کی مرمت کا کام جار ی ہے. مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، ایک شخص کو 2018 میں ملک پر مسلط کیا گیا، گزشتہ حکومت نے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا. مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیکٹا کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے گا، عوام گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، گزشتہ حکومت مخالفین پر کرپشن ثابت نہیں کر سکی، گزشتہ حکومت نے مہنگائی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکے، میٹرو منصوبہ 4 سال سے بند پڑا تھا،وزیراعظم نے 4 دن میں بحال کیا، بند بجلی کے کارخانے دو ہفتے میں بحال کیے. مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان کو ن لیگ کی مقبولیت کی وجہ سے پریشانی لاحق ہے، آٹا،چینی،بجلی اور گیس گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگی ہوئی، نواز شریف کے دور میں ملک میں امن قائم کیا گیا تھا، گزشتہ حکومت نے صحافیوں کو جبر اور تشدد کا نشانہ بنایا ، گزشتہ دور حکومت میں صحافیوں کو بے روزگار کیا گیا،عمران خان کے دور میں کشمیر کا سودا کیا گیا،عمران خان کا سیاست میں بلیک آؤٹ عوام کر رہے ہیں، ہماری حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کی جھوٹ والی سیاست اب نہیں چلے گی، ہماری ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، گزشتہ حکومت نے نوکریاں دیں نہ ہی گھر،بجلی کا ایک یونٹ پیدا نہیں کیا، عمران خان کاغذلہرانے کی بجائے عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں، گزشتہ حکومت نے مہنگائی کی شرح 16 فیصد تک پہنچائی، عاصم احمد کوچیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، پاکستان کی 75 ویں سالگر ہ بھرپور طریقے سے منائی جائے گی، گزشتہ حکومت نے سیاسی بھرتیاں کیں، لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود لے گا.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔