کے پی حکومت کا عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان

کے پی حکومت کا عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے(سرکاری اورغیرسرکاری) 2 مئی سے 6 مئی تک بند رہیں گے۔ اعلامیے کے مطابق پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک یعنی 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔