مودی حکومت کاسیما حیدر کو 3 دن میں ملک چھوڑنےکاحکم

مودی حکومت کاسیما حیدر کو 3 دن میں ملک چھوڑنےکاحکم
کیپشن: مودی حکومت کاسیما حیدر کو 3 دن میں ملک چھوڑنےکاحکم

ویب ڈیسک: پاکستان سے اپنے شوہر اور خاندان کو چھوڑ کر بھارت میں شادی کرنے والی سیما حیدر بھی مودی حکومت کے سخت فیصلوں کی لپیٹ میں آگئی ہیں، انہیں تین دن کے اندر بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی مرکزی حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ پاکستان کی شہریت رکھنے والے تمام افراد کو اپریل کے آخر تک ملک سے نکل جانا ہوگا۔

سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی مؤکلہ کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی۔ ان کا مؤقف ہے کہ سیما اب پاکستانی شہری نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے بھارتی شہری سچن مینا سے شادی کرلی ہے اور گریٹر نوئیڈا میں رہائش پذیر ہیں، جہاں حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی ہے جس کا نام بھارتی مینا رکھا گیا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سیما کی شہریت ان کے شوہر کے ساتھ منسلک ہو چکی ہے، لہٰذا مرکزی حکومت کے یہ احکامات ان پر لاگو نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ حکومت کے احکامات صرف ان افراد کے لیے ہیں جو تاحال پاکستانی شہری ہیں۔

اے پی سنگھ نے کہا کہ سیما کا کیس دوسرے پاکستانیوں سے مختلف ہے کیونکہ وہ پہلے ہی اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (ATS) کی تحقیقات کا سامنا کر رہی ہیں۔ مزید برآں، اترپردیش حکومت کے جاری کردہ پیدائشی سرٹیفکیٹ میں سیما مینا کو بچی کی ماں اور سچن مینا کو باپ کے طور پر درج کیا گیا ہے، جو ان کے بھارتی معاشرے کا حصہ ہونے کا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News