بھارتی طیارےراستے میں بار باراترنے پر مجبور،ایئرلائن کےشیئر زگر گئے

بھارتی طیارےراستے میں بار باراترنے پر مجبور،ایئرلائن کےشیئر زگر گئے
کیپشن: بھارتی طیارےراستے میں بار باراترنے پر مجبور،ایئرلائن کےشیئر زگر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنے فضائی حدود کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں بھارتی طیاروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ فیصلہ پاکستان نے پہلگام حملے کے بعد بھارتی دھمکیوں کے جواب میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث کئی بھارتی پروازوں کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر، پروازوں نے ایندھن بھرنے یا فوراً واپس جانے کے لیے قریبی ایئرپورٹس کا رخ کیا، لیکن وقت کے ساتھ یہ معمول بن گیا۔ انڈیگو کی ایک پرواز، جو شارجہ سے امرتسر جا رہی تھی، نے اپنا راستہ تبدیل کیا اور احمد آباد میں رکاؤٹ کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی، جبکہ ایئر انڈیا کی پروازوں نے لندن اور پیرس سے ابو ظہبی تک تبدیلی کی۔

ایئرلائنز نے شمالی امریکا سے آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے عارضی طور پر کوپن ہیگن اور ویانا کو ایندھن بھرنے اور دیگر تکنیکی مسائل کے حل کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں کئی پروازوں میں 3 سے 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

دوسری جانب بھارتی ائیرلائن انڈیگو کی مالک کمپنی انٹرگلوب ایوی ایشن نے جمعہ کے روز بتایا کہ انہوں نے اپنے شیئرز کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی دیکھی، حالانکہ مارکیٹ کا عمومی انڈیکس صرف 0.8 فیصد نیچے آیا۔ انڈیگو، جو گزشتہ روز پروازیں منسوخ کرنے والی پہلی ایئرلائن تھی، اس نے 7 مئی 2025 تک الماتی اور تاشقند کے لیے پروازوں کی فروخت روک دی، جس سے پہلے سے بک شدہ مسافر متاثر ہو سکتے ہیں۔

علاوہ وزیں دہلی سے استنبول جانے والی پروازوں کو ٹیکنیکل اسٹاپ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ترک ایئرلائنز سے کرائے پر حاصل کردہ وسیع جسم والے B777 طیاروں سے چلائی جاتی ہیں، لیکن ان پروازوں کا وقت 30 منٹ بڑھ چکا ہے۔ دہلی اور دیگر شمالی ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں بھی اضافی پرواز کے وقت کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں۔

Watch Live Public News