بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے،سابق کور کمانڈر کا اعتراف

بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے،سابق کور کمانڈر کا اعتراف
کیپشن: بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے،سابق کور کمانڈر کا اعتراف

ویب ڈیسک: پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی سابقہ کور کمانڈر کا اہم اعتراف سامنے آ گیا ہے جس میں بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کور کمانڈر نے اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ جنگ لڑنے کی نہ تو اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری موجود نہیں جو بغیر کسی خوف کے جنگی کارروائیاں انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسا کہ امریکا کرتا ہے۔

سابق کور کمانڈر نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس نہ میزائل پاور میں برتری ہے، نہ ڈرون ٹیکنالوجی، نہ فضائی اور بحری طاقت میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ کسی خطرے کے بغیر کارروائی کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یقینی طور پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں، یک طرفہ نہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابقہ کور کمانڈر کا اعتراف حقیقت پر مبنی ہے کیونکہ کور کمانڈر میدان جنگ کے حقیقی حالات سے براہ راست واقف ہوتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اعتراف اس بات کی کھلی گواہی ہے کہ بھارت فی الوقت پاکستان کا جنگی محاذ پر سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں۔

Watch Live Public News