ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو سیاسی محاذ پر بڑا دھچکا لگ گیا۔
اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم، نفتالی بینیٹ اور یائیر لیپڈ نے اپنی جماعتوں کو یکجا کر کے ایک نیا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس اتحاد کا بنیادی مقصد اکتوبر 2026 میں متوقع عام انتخابات میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو شکست دینا ہے۔
سابق وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ نئی جماعت کو “ٹوگیدر” کا نام دیا جائے گا اور وہ خود اس کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین دہائیوں کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو سے علیحدگی اختیار کی جائے اور اسرائیل کو ایک نئی سمت دی جائے۔