20 ہزار سے زائد وی پی این سروس پرووائیڈرز نے پی ٹی اے سے رجسٹریشن کروا لی

20 ہزار سے زائد وی پی این سروس پرووائیڈرز نے پی ٹی اے سے رجسٹریشن کروا لی

(ویب ڈیسک )  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کا عمل جاری ہے۔اب تک  20 ہزار 437 وی پی این سروس پرووائیڈرز نے پی ٹی اے سے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں 12 سو 86 وی پی این کمپنیوں نے 19 ہزار 840 وی پی این رجسٹرڈ کروا لئے ہیں۔ فری لانسرز نے بھی زیر استعمال وی پی این رجسٹرڈ کروانے شروع کردیئے ہیں۔ 136 فری لانسرز نے 180 وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی۔

سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن پاشا نے بھی 417 وی پی این رجسٹرڈ کروا لئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک پی ٹی اے سے 1422 کمپنیوں نے وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ   پیکا ایکٹ کا نفاذ تب ہوگا جب وی پی این کا غیر قانونی استعمال رکے گا، پی ٹی اے وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کے لئے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور فری لانسرز کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق   پی ٹی اے وی پی این رجسٹریشن اور وائٹ لسٹنگ کا عمل 2010 سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

پی ٹی اے نے ابتک 469 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق   موبائل ایپلی کیشنز متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شکایات کی بنیاد پر بلاک کیا گیا ہے، بلاک کی گئی ایپلی کیشنز میں 435 اینڈرائئڈ جبکہ 34 ایپل کی ایپلی کیشن شامل ہیں،  ان ایپلی کیشنز کو اسلام مخالف مواد، غیر اخلاقی اور فراڈ میں ملوث ہونے پر بلاک کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News