ویب ڈیسک: لاہور میں چار افراد کے قتل کی اندوہناک واردات منظرعام پر آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ہئیر میں پیش آیا۔ جہاں گھریلو ناچاقی پر ملزم نے چھریوں کے وار سے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔جس نے چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی،بیٹی،بھتیجے اور سسر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فوزیہ، 14 سالہ بیٹی زینب، 15 سالہ بھتیجا رضا اور 55 سالہ سسر مرزا شامل ہیں۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکر لیے ، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی کے مطابق مقتولہ کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔