ویب ڈیسک: وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔ حوالدار سعید شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
حوالدار سعید شہید نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
حوالدار سعید شہید نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔ حوالدار سعید شہید نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔
حوالدار سعید شہید کے جذبہ قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ حوالدار سعید شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔ حوالدار سعید شہید کی یہ عظیم اور لازوال قربانی تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھی جائیگی۔