عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت،طبی معائنے کی درخواست دائر

عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت،طبی معائنے کی درخواست دائر
کیپشن: عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت،طبی معائنے کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مقید ہوئے 2 سال سے زائد عرصہ گزرچکا ہے۔ ان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو جیل میں دھندلے پن کی شکایت کا سامنا ہے۔ جس کے باعث ان کی طبی معائنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست علیمہ خان کیجانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کو آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج نے آخری مرتبہ 4 نومبر 2024 کو ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا تھا۔ 

علیمہ خان کی درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے ماتحت ڈاکٹروں پر ہمیں اعتماد نہیں، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا جائے۔ 

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 29 اگست کوجواب طلب کر لیا۔ 

Watch Live Public News