عمران خان  کا پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن  سے مستعفیٰ ہونے کا حکم 

عمران خان  کا پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن  سے مستعفیٰ ہونے کا حکم 

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی جانب سے  پارٹی رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن سے بطور ممبر مستعفی ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق   عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی ممبران کی موجودگی کو بے سود قرار دیا اور انہیں جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنما آج استعفیٰ دیں گے۔

لیکن   بیرسٹر گوہر خان نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن استعفے کی تردید کردی ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے عمران خان کی ہدایت پر  تمام ارکان کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News