جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

(ویب ڈیسک ) ‏ جنیداکبر نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی ) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی پالیسی کے مطابق جنید اکبر نے استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔ جنید اکبر استعفیٰ دیکر پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے دفتر سے روانہ ہوگئے۔؎

ایم این اے سہیل سلطان مستعفیٰ:

پی ٹی آئی کے ایم این اے سہیل سلطان نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔سہیل سلطان ایڈووکیٹ  لاء اینڈ جسٹس ،واٹر ریسورسز  اور سیفران کمیٹی سے مستعفی  ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے سہیل سلطان نے استعفیٰ پارٹی کو جمع کروادیا۔

ایم این اے علی اصغر خان بھی مستعفیٰ: 

پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم این اے علی اصغر خان نے نیشنل اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

ایم این اے علی اصغر خان کا کہن اہے کہ  استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر دیا ہے۔

ایم این اے علی اصغر خان نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی رکنیت چھوڑ دی۔اس کے علاوہ انہوں نے کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی اور پرائیویٹائزیشن کمیٹی کی رکنیت بھی چھوڑ دی۔

Watch Live Public News