نیپال، تبت سرحد پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں سیاح لاپتا

نیپال، تبت سرحد پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں سیاح لاپتا
کیپشن: نیپال، تبت سرحد پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں سیاح لاپتا

ویب ڈیسک: نیپال اور تبت کی سرحد پر اچانک آنے والے شدید سیلاب اور مٹی کے تودے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں سیاح لاپتا ہوگئے۔

نیپال کے ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتا افراد میں 100 سے زائد بھارتی اور 12 برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔ تبت سے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیلابی پانی اور کیچڑ کا بڑا ریلا سرحدی گزرگاہ کی عمارتوں سے ٹکراتا دکھائی دیتا ہے، جبکہ نیپال میں شہریوں کو جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے دیکھا گیا۔

نیپال کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تباہی کی ممکنہ وجہ زلزلہ اور اس کے نتیجے میں برفانی تودہ گرنا ہوسکتی ہے، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تبت میں صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر چینی صدر شی جن پنگ نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق دشوار گزار پہاڑی علاقوں، خراب موسم اور سیلاب کے باعث امدادی ٹیموں کو متاثرہ مقامات تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتا سیاحوں سمیت دیگر متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نیپال میں اس آفت کو 2015 کے تباہ کن زلزلے کے بعد ملک کی سب سے بڑی قدرتی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔ 2015 کے زلزلے میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Watch Live Public News